0

سمانی چوکی پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوۓ دوران گشت


سمانی چوکی پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوۓ دوران گشت ملزم سے 12 بور بندوق برآمد کر لی تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی بھمبر راجا محمد اکمل خان نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے کاروائی کے لیے تھانہ جات کو ہدایات جاری کر رکھی ہیں ان ہدایات کی روشنی میں ایس ایچ او سمانی سکندر اعظم نے ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر ملک احسان الحق کی نگرانی میں پولیس کے دیگر نوجوانوں کے ہمرا دوران گشت بمقام سکا تالاب محمد آصف ولد محمداقبال قوم راجپوت ساکن ڈلی تحصیل و ضلع بھمبر سے ناجاٸیز اسلحہ بندوق 12 بور برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا پولیس کی اس کاروائی کو علاقہ کے لوگوں نے سراہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں