اسلام آباد (بی بی سی) ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے آزاد کشمیر کے اندر خواتین کے لیے باوقار روزگار کے مواقع فراہم کئے۔ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں خواتین کو بھرپور نمائندگی دی گئی۔ اسطرع ویمن ڈویلپمنٹ کے ادارہ جات میں خواتین کے لیے گیارہ نئے ٹریڈز میں جدید فنی تربیت کے اجراء سے سولہ سو پچاس خواتین مستفید ہوں گی۔ خواتین کے لیے سفری سہولیات کو آسان بنانے کے لیے پنک بس سروس کا آغاز کیا جا چکا۔وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ہدایات کے عین مطابق حکومت آزاد کشمیر نے کامیاب خواتین پرگرام شروع کیا. ہنر مند پڑھی لکھی خواتین کو باعزت روزگار کے حصول کے لیے آسان شرائط پر قرض دیا جائے گا۔ ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کو باوقار اور ہنر مند بنانے کے لیے حکومت آزاد کشمیر اقدامات کر رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ آزادکشمیر کی خواتین بہت باصلاحیت ہیں جنہوں نے زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں خواتین کو زیادہ سے زیادہ بااختیار بنانے کی راہ ہموار ہورہی ہے جس کے اثرات ترقی پذیر ممالک میں بھی دیکھے جارہے ہیں۔ صنفی عدم مساوات، مساوی تنخواہ اور ہراساں کرنے کے معاملات کو حل کرنے کے لیے اب نجی کمپنیاں تیزی سے پختہ پالیسیاں تشکیل دے رہی ہیں۔ یہ پالیسیاں مزید خواتین کو افرادی قوت میں شامل ہونے اور مَردوں کی طرح مساوات کے پیمانے پر کارکردگی دکھانے میں مدد فراہم کریں گی۔ ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا کہ اسلام سے پہلے دنیا نے جتنی بھی ترقی کی ہے اس میں صرف مرد کا حصہ ہے عورت کا کہیں بھی کوئی کردار نہیں لیکن اسلام آیا تو اس نے دونوں صنفوں کی کوششوں کو وسائل ترقی میں شامل کر لیا۔اسلام نے معاشرے میں جو عزت اور مقام عورت کو عطا کیا ہے اُس کی مثال دنیا کی مذہبی تاریخ میں نہیں ملتی۔اسلام نیعورت کے صرف حقوق ہی مقرر نہیں کئے بلکہ ہر شعبہ زندگی میں ترقی کے برابر مواقع بھی فراہم کیے.
0