0

کمشنر مظفرآباد ڈویژن/ چیئرمین ریجنل


مظفرآباد(بی بی سی)کمشنر مظفرآباد ڈویژن/ چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی مظفرآبادمسعود الرحمان کی زیرصدرات کمشنر مظفرآباد میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایس ایس پی مظفرآباد،(G) ADCمظفرآباد،اے سی مظفرآباد،ڈی ایس پی سٹی مظفرآباد،ایس ایچ او سٹی ٹریفک مظفرآباد اورمالکان و نمائندگان سٹی ٹرانسپورٹ کی شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنر مظفرآباد نے کہاکہ جو پرائیویٹ سوزوکی ہامظفرآباد میں بدوں روٹ پرمٹ چل رہی ہیں ان پر پابندی عائید کی جائے اور ان کو تحت ضابطہ روٹ پرمٹ پر چلایا جائے۔چہلہ تا امبور روٹ پر چلنے والی گاڑیاں جن نے روٹ پرمٹ پرُانے جاری شدہ ہے کو متبادل روٹ چہلہ تا ویسٹرین بائی پاس استعمال کرنے کے لئے پابند کیا جائے۔قابل ازیں گاڑیوں کے سٹاپ میونسپل کارپوریشن جاری کرتا تھا۔اب گاڑیوں کا سٹاپ صرف ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی مظفرآبادجاری کرنے کی پابندہوگی۔بائیکیاجو مظفرآباد میں سفری سہولت میسرکررہی ہے۔بائیکیا ایک (رائیڈہیلنگ) بذریعہ فون ہی سفری سہولت فراہم کرے گی۔ان کے پاس کوئی سٹاپ نہ ہے۔اگر کوئی بائیکیاکسی بھی سٹاپ پرکھڑا ہوتواس کی خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں اور مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔مظفرآباد شہر میں غیررجسٹرڈاور بدوں پرمٹ رکشہ جات کے خلاف موثراقدامات اور کارروائی ضابطہ عمل میں لائی جائے۔آخر میں ترکی اور شام کے شہیدا زلزلہ کے لئے خصوصی دعا کی گی۔ کمشنر نے جملہ شرکاء اجلاس کا شکریہ ادا کیا اس کے ساتھ ہی اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں