نیلم ویلی میں بجلی کی آنکھ مچولی
نیلم ویلی کے زیریں علاقے جورا ، بانڈی ، اشکوٹ ، لیسواہ ، باڑیاں ، سیری ، سیماری سے ملحقہ علاقوں میں بجلی کی طویل بندش ، بجلی کی بندش سے لوہر ویلی میں موبائل سروس معطل رہتی ہے ، جس سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ، محکمہ برقیات کی مسلسل بے حسی ، غیر زمہ داری کا ثبوت ، عوام علاقہ نے زمہ داران سے مطالبہ کیا ہے نیلم میں بجلی کی لائن کا متبادل روٹ بنایا جائے ، موجودہ روٹ سے آئے دن بجلی معطل رہتی ہے جس سے محکمہ کے ٹی اے ڈی اے اور بجٹ بن رہا ہے مگر عوام عاجز آ چکی ہے دوسری جانب عوام کا کہنا ہے نیلم ویلی سے بجلی بنتی ہے جو نیلم ویلی کی عوام کو پہلے دینی چاہیے جو عوام کا حق ہے مگر حکومت نے نیلم ویلی سے تیار ہونے والی بجلی واپڈا پہ فروخت کی ہوئی ہے جو مہنگے داموں واپس برقیات کو فروحت کر رہا ہے ۔ عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا بجلی اور موبائل سروس کا فی الفور مناسب حل نہ نکالا گیا تو عوام سڑکوں پہ نکل آئے گی۔
0