تھائی لینڈ میں 42 فٹ گہرے کنویں میں نیچے گرنے والی 19 ماہ کی لڑکی کو 18 گھنٹے کے سخت ریسکیو آپریشن کے بعد بحفاظت نکال لیا گیا.بی بی سی کے مطابق بچہ میانمار کی سرحد کے قریب واقع صوبے تاک میں پیر کی دوپہر کھیلتے ہوئے 13 میٹر گہرے شافٹ سے نیچے گرا۔ بچے کے والدین جو میانمار کے تارکین وطن مزدور ہیں، اسے ایک درخت کے نیچے اس وقت چھوڑ گئے تھے جب وہ قریبی کھیت میں کام کر رہے تھے۔ تاہم جب وہ اپنے وقفے کے دوران ننھی بچی کو چیک کرنے کے لیے واپس آئے تو وہ اسے نہ ڈھونڈ سکے اور پھر کنویں سے رونے کی آوازیں سنائی دیں۔جائے وقوعہ پر پہنچنے والے پہلے ریسکیورز نے صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے کنویں میں ایک کیمرہ نیچے بھیجا، جس کے بعد بچے کو سانس لینے کے لیے آکسیجن فراہم کرنے کے لیے اس میں ایک ٹیوب ڈالی گئی۔ اس کے بعد ہنگامی عملے نے تقریباً 18 گھنٹے کام کیا اور کئی بیک ہوز اور دیگر کھدائی کے آلات کا استعمال کرتے ہوئے علاقے کی کھدائی شروع کی۔ کڑی محنت کے بعد حکام اور امدادی کارکن اسے باہر نکالنے میں کامیاب ہو گئے۔ فائر اینڈ ریسکیو تھائی لینڈ کے آفیشل فیس بک پیج نے بھی ریسکیو آپریشن کی تصاویر شیئر کی ہیں.
0