0

سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی


ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی بڑی کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 98 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونا 1715 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 69 ہزار 753 روپے ہے۔ عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالر اضافے سے 1880ڈالرفی اونس ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 4300روپے کمی ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں