ترکیہ میں آنیوالے میں زلزلے میں فٹ بال ٹیم کے 28 سالہ گول کیپر انتقال کر گئے ۔تفصیلات کے مطابق ترکیہ میں زلزلے کے باعث کئی گھنٹے ملبے تلے پھنسے رہنے کے بعد فٹ بال ٹیم کے گول کیپر احمد ترکسلان انتقال کر گئے ،احمد کے انتقال کی تصدیق فٹبالر کے کلب نے ٹوئٹر پر کی ۔کلب ٹیم نے اپنے بیان میں کہا کہ احمد کے انتقال پر افسرہ ہیں ،زلزلے میں ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے ،احمد ایک خوبصورت انسان تھے جنہیں بھلایا نہیں جا سکے گا۔یاد رہے کہ ترکیہ زلزلے میں کئی کھلاڑی بھی ملبے تک پھنس گئے تھے جن میں کچھ کھلاڑیوں کو زندہ ملبے تلے سے نکال لیاگیا جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔
0