بھمبر(بی بی سی)سینئر مدرس محمد ایوب محکمہ تعلیم میں خدمات دینے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے انکے اعزاز میں الوداعی تقریب کااہتمام کیاگیا جس میں محکمہ تعلیم کے افسران و دوست احباب نے ان کی علمی خدمات کو سراہا ،اہل علاقہ نے بھی ان پر اپنی محبتیں نچھاورکیں،شانداراندازسےرخصت کیا۔ ہائی سکول محلہ سول ہسپتال بھمبر میں پروقار تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راجہ شفیق نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی دنیا میں استاد کا مرکزی کردار ہے جو نئی نسل کی آبیاری میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو نچھاور کر دیتا ہے،یٹائرڈ ہونے والے مایہ ناز استاد محمد ایوب نے مہمانان گرامی اور اسٹاف کا پروقار تقریب پر شکریہ ادا کیا مقررین پرنسپل محمد عرفان مرزا ،راجہ مشتاق احمد، ،مقصود احمد، چوہدری جاوید سلیم، چوہدری وسیم عباس،مظہر اقبال نے ان کی خدمات کو سراہا تلاوت نعت کے بعد قاری شبیر احمد نے عارفانہ کلام پیش کیا آخر میں پرنسپل مرزا محمد عرفان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اساتذہ اور بچوں نے تحائف ریٹائرڈ ہو والے استاد محمد ایوب کو پیش کیے۔
0