0

تیتری نوٹ کے مقام پر پاک فوج اور الشفاء ٹرسٹ


راولاکوٹ (بی بی سی) تیتری نوٹ کے مقام پر پاک فوج اور الشفاء ٹرسٹ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹروں نے مریضوں کا فری چیک اپ کیا۔ تیترینوٹ کے مقام پر لگائے جانے والا کیمپ صبح نو بجے شروع ہوا اور شام چار بجے تک جاری رہا۔فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کی بڑی تعداد نے اپنا چیک اپ کروایا جہاں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے اپنی خدمات بطریق احسن پیش کیں۔کیمپ میں دیگر امراض کے ساتھ ساتھ آنکھوں کے مریضوں کا بھی معائنہ کیا گیا۔ فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کے چیک اپ کے لئے تمام تر لیب ٹیسٹ، ای سی جی اور مائنر اوٹی کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں تھیں۔مریضوں کو نظر کے چشمے بھی فراہم کئے گئے اور آپریشن کے لئے ضروری مریضوں کو الشفاء آئی ہسپتال میں ریفر بھی کیاگیا۔میڈیکل کیمپ میں ٹوٹل 1199 مریضوں کا چیک ہوا جس میں میڈیکل کے 890، گائنی کے 14 اور آنکھوں کے 309 مریض شامل تھے۔ مردوں کی تعداد 175، عورتیں 347, بچے 368 اور دانتوں کے 65 مریض تھے۔آئی کیمپ میں ٹوٹل 309 مریضوں کا چیک اپ کیا گیا۔ جس میں مردوں کی تعداد 109, عورتیں 200 تھی۔ کافی مریضوں کو داخل کیا گیا اور کچھ مریضوں کو ریفر کیا گیا۔اس موقع پر پاک فوج کی جانب سے خیر سگالی فٹبال میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں دوارندی جیم خانہ اور تیتری نوٹ ٹائیگرز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ مقابلے کے اختتام پر دوارندی جیم خانہ کی ٹیم فاتح قرار پائی۔ پاک فوج کی جانب سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے نقد انعامات، میڈلز اور ٹرافیز کا بھی انتظام کیا گیا۔اہل علاقہ نے پاکستان فوج اور الشفاء ٹرسٹ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ لگانے کے اقدام کو سراہا۔ موقع پر موجود لوگوں نے اپنے تاثرات میں کہا کہ پاکستان فوج ہر مشکل میں اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ جنگ ہو یا امن ہمیشہ پاکستان آرمی کو اپنے لوگوں کے درمیان پایا۔ جس پر ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں