0

وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار تنویرا لیاس خان نے کہا ہے


مظفرآباد (بی بی سی)وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار تنویرا لیاس خان نے کہا ہے کہ محکمہ جات کی کارکردگی کو بہتر بنانے، عوام کے لیے فلاحی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے وزراء کرام موثر مانیٹرنگ کے لیے جامع پالیسی بنائیں۔ عوامی ضرورت کے منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے۔ کام کے معیار اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہونا چاہیے۔ محکمہ جات کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اصلاحات کی جائیں۔ ماہانہ بنیادوں پر جائزہ اجلاس منعقد ہو گا جس میں ترقیاتی منصوبوں کے کام کی رفتار اور تکمیل کا جائزہ لیا جائے گا۔ تمام ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں۔ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ اب خیالات کا اظہار وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے سموار کے روز محکمہ جات کی پراگریس کے حوالہ سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سینئر موسٹ وزیر خواجہ فاروق احمد، وزراء حکومت چوہدری محمد رشید، عبدالماجد خان،دیوان علی خان چغتائی، محمد اکبر ابراہیم،چوہدری محمد ارشد، سردار میر اکبر خان، چوہدری محمد اخلاق، نثار انصر ابدالی، محمد اکمل سرگالہ، چوہدری یاسر سلطان، چوہدری اظہر صادق،چوہدری محمد مقبول، علی شان سونی، مشیر حکومت سردار محمد حسین ،حافظ حامد رضا، معاونین خصوصی،چیف سیکرٹری محمد عثمان چاچڑ ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری مالیات،سیکرٹری صاحبان حکومت، سربراہان محکمہ جات نے شرکت کی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات فیاض علی عباسی نے محکمہ جات کی کارکردگی اور منصوبوں کی تکمیل کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ وزیرا عظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ عوامی اور ریاست کے مفاد کے منصوبے بروقت مکمل کیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکمہ جات اپنی استعداد کار کو بہتر بنائیں۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ ڈویلپمنٹ اتھارٹیز میں بہتری کے لیے اتھارٹیز کی پرفارمنس کا جائزہ لیا جائے۔ وزیراعظم نے تمام محکمہ جات کے سیکرٹریز کو ہدایت کی کہ وہ ملازمین کے ٹیکس ریٹرن اور گوشوارہ جات اور اثاثہ جات بروقت جمع کروائیں۔ وزیرا عظم نے کہا کہ ترجیحات سیٹ کریں اور عوامی نوعیت کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائے اور موثر مانیٹرنگ کے لیے پالیسی بنائی جائے۔ اجلاس میں پی ایس ڈی پی کے تحت جاریہ منصوبہ جات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں