0

سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنربھمبرمرزا ارشدمحمودجرال نےایس ایس پی


بھمبر(بی بی سی)ضلع بھرکے تعلیمی ادارہ جات ،سرکاری و پرائیوٹ سکولز،جامعات کی فول پروف سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنربھمبرمرزا ارشدمحمودجرال نےایس ایس پی راجہ محمد اکمل خان کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کی جس میں ایس ڈی ایم احمدسبحانی،پرنسپل پروفیسرراجہ افتخاراحمد،وائس پرنسپل پی جی سی بھمبرپروفیسرانصارحسین،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرراجہ محمدشفیق اصغر،پرنسپل لرنرسکول وکالج چوہدری عتیق الرحمان،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرعدنان مختار ودیگر شریک ہوئے۔ڈپٹی کمشنرمرزا ارشدمحمودجرال نے کہاکہ حکومت آزادکشمیرکی ہدایت پر جہاں نینشل ایکشن پلان،کرایہ داری ایکٹ پرعمل کیا جا رہاہے، وہیں ضلع کی تینوں تحصیلوں میں تعلیمی ادارہ جات کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے میں تمام اداروں،شہریوں،اساتذہ ،طلبا ء اور انکے والدین سول سوسائٹی کا مشترکہ تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔ایس ایس پی راجہ محمد اکمل خان نے تینوں تحصیلوں میں موثرسیکورٹی کے حوالہ سے جامع بریفنگ اور شرکاء کی تجاویز لیں جسکے بعد فیصلہ کیاگیاکہ جملہ سرکاری و پرائیوٹ سکولز،کالجز،یونیورسٹیز ادارہ کے داخلی گیٹ پر کیمرہ کی تنصیب،رجسٹرڈسیکورٹی کمپنیزکے مسلح گارڈز کی ڈیوٹی لگائی جائے گی۔وزٹرزکی جامع تلاشی،شناختی کارڈ نمبر فون نمبر درج کیاجائے گا،محلہ اور گاوں سطح پر بھمبر سماہنی اوربرنالہ میں عام شہریوں کے تعاون سے ایسی فعال کمیٹیزمتحرک ہوں گی کمیٹی ممبرز مشکوک سرگرمیوں پر نظررکھیں گے۔ غیرریاستی افراد کی پٹرتال بھکاریوں کے خلاف آپریشن،دکان،گھرکرایہ پردینے سے پہلے متعلقہ تھانے میں ریکارڈ کااندارج لازمی ہوگا۔دونوں افسران نے معززاساتذہ کرام کی کاوشوں کو سلام پیش کیا اور کہاکہ ریسکیو،پولیس ڈی سی آفس کا نمبر ہر سکول کالج یونیورسٹی انتظامیہ کے دفتر اور باہرآویزاں ہو تاکہ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال میں نمٹاجاسکے،جملہ شرکاء اجلاس نےاس عزم کااظہارکیاکہ سول سوسائٹی کے تعاون سے شہریوں ،طلباء کی حفاظت کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں