0

ترکیہ زلزلے کے نتیجے میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 1121 تک پہنچ گئی ہے


ترکیہ کے ضلع قاہرمان ماراش کی تحصیل پازارجک میں 7،7 کی شدت سے زلزلے کے نتیجے میں جانی نقصان کی تعداد 1121 ہو گئی ہے۔ترکیہ محکمہ آفات و ہنگامی حالات AFAD کے سربراہ یونس سزیر نے جاری کردہ بیان میں اموات کی تعداد کے 1121 تک اور زخمیوں کی تعداد کے 7634 تک پہنچنے کا اعلان کیا ہے۔اس دوران AFAD کی طرف سے زلزلے کی قبل ازیں اعلان کردہ شدت کے درجے کو 7،4 سے 7،7 میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔زلزلے کے نتیجے میں منہدم ہونے والی عمارتوں کی تعداد 2834 ہے اور زلزلے کے جھٹکے 10 سے زائد شہروں میں محسوس کئے گئے ہیں۔آفت کے بعد بین الاقوامی امداد کی اپیل کے حامل چوتھے درجے کا الارم جاری کر دیا گیا ہے۔زلزلہ زدہ علاقوں میں منہدم عمارتوں کے ملبے پر امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔AFAD کی انٹرنیٹ سائٹ سے موصول معلومات کے مطابق قاہرمان ماراش کا زلزلہ ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 17 منٹ پر آیا ۔ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 7 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں