یوکرین نے کہا ہے کہ حالیہ 24 گھنٹوں میں روسی فوج نے 61 حملے کئے ہیں۔یوکرین جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹر کے جاری کردہ بیان کے مطابق روس نے کپیانسک، لیمان، باہموت، آویوکا اور نووپاولیوسک کی سمتوں میں آپریشنوں میں شدت پیدا کرنا شروع کر دی ہے۔بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ حالیہ 24 گھنٹوں میں روسی فوج نے خارکیف کے سِول انفراسٹرکچر پر ملٹی راکٹ سسٹم کے ساتھ 61 حملے کئے ہیں اور جوابی حملوں کے نتیجے میں روس کے زیرِ قبضہ شہر گورلیوکا کے ہسپتال زخمی روسی فوجیوں سے بھر گئے ہیں۔خار کیف بلدیہ میئر ایگور ٹیریخوف نے کہا ہے کہ روسی فورسز نے ایس۔300 میزائلوں کے ساتھ شہر کے مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔ حملوں میں 2 میزائل رہائشی عمارت پر گرے ہیں۔ٹریخوف نے کہا ہے کہ میزائل گرنے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آئی ہوئی عمارت میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔خارکیف کے شعبہ علاقائی امداد کے سربراہ ایوگینی واسیلینکو نے بھی ایک میزائل یونیورسٹی پر گرنے کا اعلان کیا ہے۔
0