0

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایل او سی سماہنی سیکٹر میں


34019 محکمہ اطلاعات بھمبر
5 فروری 2023
سماہنی(بی بی سی) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایل او سی سماہنی سیکٹر میں بھی یوم یکجہتی کشمیر پورے ملی جذبے سے منایا گیا دن کا آغاز مساجد میں ملکی سلامتی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کےلئے خصوصی دعاوں سے کیا گیا تحصیل ہیڈ کوارٹر سماہنی میں بھارت مخالف ریلی کا اہتمام کیا گیا ریلی لاری اڈہ سماہنی سے ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر سماہنی چودھری احمد سبحانی نگیال اور سیاسی و سماجی شخصیات نے کی ریلی میں پاکستان سے آئے بائیکرز کی بڑی تعداد کے علاوہ سول سوسائٹی، طلباء ملازمین وکلاء صحافیوں نے شرکت کی ریلی سے قبل دن دس بجے سائرن بجائے گئے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی شرکائے ریلی نے بھارت مخالف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جبکہ سماہنی کی فضا بھارت مخالف نعروں سے گونج اٹھی شاہراہ جموں پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بناکر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا ادھر احاطہ کچہری میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سماہنی چودھری احمد سبحانی نگیال ،پرنسپل راجہ افتخار احمد، چودھری محمد کریم ،راجہ عابد اسلم، راجہ نصیر اختر موجو تحصیلدار سماہنی فرخ قدوس ،سید مظہر جعفری ،چودھری طاہر اقبال و دیگر نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر ظلم و بربریت کا بازار بند کرے عالمی دنیا اور اقوام متحدہ بھارت مظالم بند کرانے اور کشمیریوں کو ان کا حق آزادی دلانے میں کردار ادا کریں پوری کشمیری اور پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں