0

پاکستان اور آزاد کشمیر کی طرح عباسپور میں بھی یوم یکجہتی



عباسپور (عمران جہانگیر کیانی/بی بی سی )پاکستان اور آزاد کشمیر کی طرح عباسپور میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے احتجاجی ریلی اور تقریب کا انعقاد کیا گیا صبح 9.55 پر سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عباسپور عمر فاروق ،اسسٹنٹ کمشنر عباسپور ملک حکیم کررہے تھے ریلی نے پورے بازار کا چکر لگایا اور عباسپور کے تاریخی پل کر ہاتھوں کی زنجیر بناکر اس پار اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجتی کیا،اس موقع پہ مقررین کا کہنا تھا کہ نام نہاد جمہوریت کے دعوہ دار ملک بھارت کے ہاتھ کروڑوں کشمیریوں کے خون سے رنگے ہیں ۔بھارت کی جیلوں میں اج بھی کشمیری قائدین قید ہیں۔بھارتی مقبوضہ وادی میں آئے روز درجنوں نہتے لوگوں کو شہید کیا جا رہا ہے ۔ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پہ ایک تسلیم شدہ مسلہ ہے جس کے حل کی ضمانت اقوام متحدہ نے لی ہے لیکن بدقسمتی سے مودی حکومت کے ظالمانہ اقدامات پہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش ہیں ،مقررین نے مزید کہا کہ ہم کشمیری عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے یہ مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔
اس موقعہ پہ سرکاری آفیسران، تعلیمی اداروں کے طلباء طالبات کے علاو تاجران، وکلا، اور سول سوسائٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں