سابق صدر پرویز مشرف دبئی میں انتقال کر گئے ہیں ، ان کی تدفین کے حوالے سے خاندانی ذرائع کا موقف آگیا ہے،خاندانی ذرائع کاکہناہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو کراچی میں سپرد خاک کیاجائے گانجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سابق صدر وآرمی چیف جنرل (ر)پرویز مشرف انتقال کر گئے ،سابق صدر پرویز مشرف کافی عرصے سے علیل تھے اور دبئی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے ،اہلخانہ نے میت پاکستان لانے کیلئے پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ کیا ہے ، ان کی میت کل پاکستان لائی جائے گی۔یاد رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے والد کراچی میں مدفون ہیں جبکہ ان کی والدہ دبئی کے قبرستان میں سپرد خاک ہیں ۔
0