مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ وہ مریخ کا سفر کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے بلکہ وہ اپنی رقم زمین پر موجود لوگوں کی مدد اور ویکسین کی ادائیگی پر خرچ کریں گے۔بی بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں 67 سالہ بل گیٹس سے سپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک اور انسان دوستی کے بارے میں براہ راست پوچھا گیا۔ “کیا آپ اس (ایلون مسک) کو اپنے میگا مخیر حضرات کے کلب میں شامل ہونے کی ترغیب دیں گے؟اس پر بل گیٹس نے کہا “مجھے لگتا ہے کہ کسی دن ایلون مسک ایک عظیم انسان دوست ہوں گے، ٹیسلا جیسی چیزیں انسان دوستی کی شکل کے بغیر بھی مثبت اثر ڈال رہی ہیں۔ کچھ بار مریخ پر جانے کے علاوہ، جس میں تھوڑا سا خرچہ آسکتا ہے، وہ اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ سپیس ایکس کے سی ای او اپنی زیادہ تر دولت خود پر خرچ کریں گے۔ تو ہاں کسی دن مجھے لگتا ہے کہ وہ مخیر حضرات میں شامل ہو جائیں گے.مزید جب خاص طور پر پوچھا گیا کہ کیا وہ سوچتے ہیں کہ مریخ پر جانا “پیسے کا اچھا استعمال” ہو گا، تو مائیکروسافٹ کے شریک بانی نے کہا “میرے خیال میں نہیں”۔ بل گیٹس نے کہا “مریخ پر جانا دراصل کافی مہنگا ہے۔ آپ خسرہ کی ویکسین خرید سکتے ہیں اور ہر جان بچانے کے لیے ایک ہزار ڈالر خرچ کرسکتے ہیں، اس لیے مریخ پر مت جاؤ.
0