روس وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاہرووا نے کہا ہے کہ یورپی یونین ممالک کی امن کی اپیلیں “دوغلا پن” ہیں۔زاہرووا نے جاری کردہ تحریری بیان میں جمعہ کے دن یوکرین کے دارالحکومت کیف میں منعقدہ یوکرین۔ یورپی یونین سربراہی اجلاس کا جائزہ لیا ہے۔بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مغرب، جنگ کے معاملے میں، یوکرین کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔ اس سربراہی اجلاس نے ایک دفعہ پھِر ثابت کر دیا ہے کہ یورپی یونین، روس کو کمزور کرنے اور امریکی و نیٹو تسلط کی خاطر، کیف کی نازی انتظامیہ کی بے مہار مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔یورپی یونین کے یوکرین جنگ کے لئے 12 بلین یورو مختص کرنے کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے زاہرووا نے کہا ہے کہ “اس اقدام نے عوام کی ہلاکتوں کا راستہ ہموار کیا ہے”۔انہوں نے کہا ہے کہ “جنگ جتنی لمبی ہوتی ہے ہو کی منطق کے ساتھ جنگی سرمایہ کاری کے لئے تیار ہونے کا اعلان کرنے کے بعد یورپی یونین ممالک کی طرف سے امن کی اپیلیں دوغلے پن کے علاوہ اور کچھ نہیں” ۔ماریہ زاہرووا نے کہا ہے کہ روس ،یوکرین میں جاری “اسپیشل فوجی آپریشن” کے اہداف کو عملی جامہ پہنائے گا اور اسے ہوا دینے والوں کے خواب چکنا چُور کر دے گا۔
0