ایشیا کپ کے لیے بھارتی ٹیم پاکستان آنے کے معاملے پر نجم سیٹھی کے بیان کے بعد اب بھارتی کرکٹ بورڈ کا بیان بھی سامنے آگیا۔بھارتی میڈیا کے حوالے سے جیونیوز نے بتایاکہ بھارتی بورڈ نے ایک بار پھر واضح کیا کہ بھارتی ٹیم پاکستان کا سفر نہیں کرے گی اور یہ بات بھارتی بورڈ کے سیکرٹری اور اے سی سی کے صدر جے شاہ نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو بتا دی ہے۔رپورٹس کے مطابق جے شاہ نے دوبارہ بھارت کا مؤقف اے سی سی کے بحرین میں ہونے والے اجلاس میں دوہرایا اور کہا کہ حکومت کی جانب سے پاکستان سفر کی اجازت نہیں ملےگی۔بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہےکہ بھارت نے دوسرے بورڈز کو بھی صورتحال سمجھنےکا کہا ہے، تمام ممبران نے ایک ماہ انتظار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہےکہ بھارت کو ایشیا کپ کی پاکستان کی میزبانی پر اعتراض نہیں، ایشیاکپ متحدہ عرب امارات میں ہوگا اور میزبان پاکستان ہی ہوگا، ایونٹ کے میچز تین وینیو دبئی، شارجہ اور ابو ظبی میں ہوں گے۔واضح رہےکہ اے سی سی کے اجلاس میں وینیو کا حتمی فیصلہ نہ ہوسکا جس کے بعد اب مارچ میں ہونے والے اجلاس میں دوبارہ وینیو پر بات ہوگی۔
0