0

انقلاب ایران کی سالگرہ، سپریم لیڈر نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کردیا


ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے ‘دسیوں ہزار’ قیدیوں کو معاف کر دیا، جن میں بہت سے ایسے قیدی بھی شامل ہیں جنہیں سیکیورٹی سے متعلق الزامات پر حالیہ حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار کیا گیا تھا۔العربیہ کے مطابق ایران کے سرکاری میڈیا نے کہا کہ ‘غیر ملکی ایجنسیوں کے لیے جاسوسی کرنے، غیر ملکی ایجنٹوں سے براہ راست رابطہ رکھنے، جان بوجھ کر قتل اور زخمی کرنے، ریاستی املاک کو تباہ کرنے اور نذر آتش کرنے کے الزامات کا سامنا نہ کرنے والے قیدیوں کو معاف کر دیا جائے گا۔’ سپریم لیڈر کی طرف سے معافی کا اعلان 1979 کے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے اعزاز میں کیا گیا ہے ۔ستمبر میں ایک نوجوان کرد ایرانی خاتون مہسا امینی کی پولیس حراست میں ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں پر تقریباً 20 ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں