
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہناہے کہ ٹکر کے لوگ اب زمین پر بیٹھ کر رو رہے ہیں ، چندہ جمع کرکے ان کے لیے ٹشو کا ٹرک بھجوائیں گے۔ ملتان میں ورکرز کنونشن سے خظاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دور میں نوازشریف سمیت پوری جماعت کو ظلم وجبر کا سامنا کرنا پڑا، کیا کسی نے رانا ثنااللہ، مفتاح اسماعیل یا احسن اقبال کوروتے دیکھا ؟۔جو چار سال کہتا رہا کہ میں انہیں رولاﺅں گا آج وہ خودبچوں کی طرح رو رہا ہے ، سیاست دان روتا نہیں مقابلہ کرتا ہے مگر افسوس کے عمران خان تو سیاست دان ہے ہی نہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ جب قمر جاوید باجوہ ریٹائر ہوئے توانہوں نے لوگوں سے کہا کہ مانتے ہیں عمران خان جیسا بلنڈر ہم سے ہوا، جنرل باجوہ کے اس بلنڈر نے پورے ملک میں تباہی مچادی، اب اعتراف کافی نہیں ملک و قوم کے ماتھے پر لگے داغ کو دھونا پڑے گا اوراپنے کیے ہوئے بلنڈر کو ملک سے باہر پھینکنا ہوگا۔
0