0

ڈولفنز کے ساتھ تیرنے کیلئے دریا میں کودنے والی 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے کا نشانہ بن کر جان گنوا بیٹھی


مغربی آسٹریلیا میں ایک دریا میں تیرتے ہوئے 16 سالہ لڑکی شارک کا نشانہ بن کر جان گنوا بیٹھی.اے ایف پی کے مطابق ریاستی حکومت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لڑکی کو شمالی فریمینٹل میں پرتھ کے مضافاتی علاقے میں دریائے سوان میں شارک کی ایک نامعلوم نسل نے کاٹا تھا۔ فریمینٹل ڈسٹرکٹ پولیس کے قائم مقام انسپکٹر پال رابنسن نے کہا کہ اسے پانی سے نکالا گیا لیکن اس کی جان بچانے کی کوششیں ناکام ہونے کے بعد جائے وقوعہ پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں