پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 4ہزار روپے کم ہو کر 2لاکھ4ہزار 500روپے کی سطح پر آگئی ۔ آل پاکستان جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں واضح کمی کے اثرات پاکستان میں بھی ظاہر ہوئے ہیں ، جس کے بعد ملک بھر میں سونے کی 10گرام قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے ، 10گرام سونے کی قیمت 3429روپے کم ہوکر ایک لاکھ75ہزار326روپے ہوگئی ہے ۔عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 46ڈالر کمی کے بعد 1865ڈالر ہوگئی ہے۔
0