آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کیلئے بڑے خطرات کی نشاندہی کر دی ہے ، جن میں معاشی اصلاحات میں تاخیر، قرضوں ، مہنگائی میں اضافہ ، زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی شامل ہے ۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے معاشی و مالی مشکلات کی بڑی وجہ قرض پر پروگرام پر موثر عمل نہ ہونے کو قرار دیا گیاہے ، حکومت نے آئندہ ہفتے ریونیو بڑھانے کیلئے اقدامات کی یقین دہانی کروائی گئی ہے ، سیگریٹس اور فضائی ٹکٹس پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے ۔فضائی ٹکٹ پر 17 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے ، مہنگے سیگریٹس پر 50 پیسے فی سٹک ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے ،اس کے علاوہ انرجی ڈرنکس پر ٹیکس بڑھانے ، بینکوں کی آمدن پر لیوی لگانے ، پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں مزید اضافہ ، 17 سے 18 فیصد جی ایس ٹی بھی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔
0