0

ایک درجن سے زیادہ زبانوں میں گانے والی بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ وانی جے رام 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں


پانچ دہائیوں پر محیط کریئر میں ایک درجن سے زیادہ زبانوں میں گانے گانے والی لیجنڈری پلے بیک گلوکارہ وانی جے رام کا ہفتہ کو چنائی میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال ہو گیا۔ وہ 78 سال کی تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق وانی جے رام نے بالی ووڈ میں اپنے کریئر کا آغاز ہندی فلم ‘گڈی’ (1971) سے کیا، فلم کی ہدایت کاری ہریشکیش مکھرجی نے کی تھی۔ ‘بولے رے پاپیہارا’ گانے، جس میں جیا بچن مرکزی کردار میں تھیں، نے گلوکارہ کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ۔پولیس کے مطابق وانی جے رام جو اکیلی رہتی تھیں، کو ماتھے پر زخموں کے نشانات کے ساتھ مردہ پایا گیا۔ گلوکارہ کی گھریلو ملازمہ معمول کے مطابق آج صبح کام کے لیے پہنچی تھی لیکن جب انہیں کوئی جواب نہیں ملا تو اس نے گلوکارہ کی بہن اوما کو آگاہ کیا۔ جب اوما اور ملازمہ ڈپلیکیٹ چابیوں کے سیٹ کا استعمال کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوئیں تو انہوں نے گلوکارہ کو اپنے بیڈروم میں بے ہوش پایا، ان کے ماتھے پر زخم تھے۔جب تک پولیس پہنچی تو وہ دم توڑ چکی تھیں۔ گلوکارہ کی لاش کو کلپاک کے سرکاری ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں