ہٹڑی پولیس کی مختلف کاروائیوں میں 4 ملزمان بھاری مقدار میں کچی شراب سمیت گرفتار، مقدمات درج
ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ صاحب* کی جانب سے جاری کردہ ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے حیدرآباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ڈی ایس پی صغیر حسین مغیری کی سربراہی میں ایس ایچ او سب انسپیکٹر حسین علی شاہانی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کاروائیاں ، دوران پیٹرولنگ مخفی اطلاع پر مختلف مقامات سے چھاپہ مار کاروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو کچی شراب سمیت گرفتار کرلیا گیا، بائی پاس لنک روڈ ملک پیٹرول پمپ کے قریب سےملزم بنام زین خواجہ کو گرفتار کیا گیا جبکہ ملزمان کے 2 ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، گرفتار و مفرور ملزمان کے قبضے سے 3 عدد گیلن میں 15 لیٹر کچی شراب برآمد ہوئی، لنک چینل روڈ نیو سبزی منڈی گیٹ کے قریب سے ملزم بنام علی حیدر پٹھان کو گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم کا ایک ساتھی آصف سولنگی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گرفتار و مفرور ملزمان کے قبضے سے 2 عدد گیلن میں 10 لیٹر کچی شراب برآمد ہوئی، نیو سٹی چوک وانکی واسی لنک روڈ کے قریب سے ملزم بنام گل حسن خواجہ اور عابد علی مہر کو گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم کا ایک ساتھی سرفراز عرف پپو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گرفتار و مفرور ملزمان کے قبضے سے 3 عدد گیلن میں 15 لیٹر کچی شراب برآمد ہوئی، گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد کچی شراب کو پولیس تحویل میں لے لیا گیا، گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، ہٹڑی پولیس نے مذکورہ ملزمان کے خلاف حدود آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کرلیے
رپورٹ: ضیاء سرور قریشی
0