0

ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پروفیسر تقدیس گیلانی کی بریڈ فورڈ میں لارڈ میئر مارٹن لو سے ملاقات کی


بریڈفورڈ(بی بی سی) ترجمان آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پارلیمانی سیکرٹری و فوکل پرسن کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پروفیسر تقدیس گیلانی کی بریڈ فورڈ میں لارڈ میئر مارٹن لو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خواتین کی ترقی اور سیاحت و تعلیم سے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر برٹش مسلم ویمنز فورم کی چیئرپرسن کونسلر صبحیہ خان،چیئرمین جموں و کشمیر تحریک حق خودارادیت راجہ نجابت حسین، ٹی وی اینکر اعجاز فضل، کونسلر رضوانہ جمیل، مریم ریاض لیڈز یونیورسٹی، این ای ڈی بریڈ فورڈ صغرا نذیر اورڈائریکٹر میلان سنٹر بریڈ فورڈصالحہ صادق بھی موجود تھے۔ بریڈ فورڈ کے میئر نے انہیں سماجی معاملات، سیکورٹی اور دیگر امور پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ترجمان حکومت آزاد کشمیر پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر خطہ میں خواتین کی ترقی اور سیاحت کے فروغ سمیت سرمایہ کاری بڑھانے پر خصوصی فوکس کئے ہوئے ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی خصوصی ہدایت پر خطہ میں خواتین کی ترقی اور انہیں با اختیار بنانے کیلئے خصوصی پروگرام شروع کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ آزادکشمیر میں خواتین کو ہنرمند بنانے کیلئے کامیاب خواتین پروگرام شروع کیا گیا ہے تاکہ خواتین ہنرمند بن کر اپنی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرسکیں، خواتین کی سہولت کیلئے پنک بس سروس شروع کی گئی ہے۔ دیگر شعبہ جات میں بھی خواتین کی شمولیت کو زیادہ کرنے کیلئے پالیسیاں بنائی جارہی ہیں اور ضرورت کے پیش نظر قانون سازی بھی کی جارہی ہے۔پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام برطانیہ کی معیشت کی ترقی میں اپنا بھرپور حصہ ڈال رہے ہیں انکے لیے یہاں مزید مواقع پیدا ہونے چاہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لارڈ میئر بریڈفورڈ نے کہا کہ کوشش یے کہ کشمیر کے لوگوں کیلئے ویزا کی شرائط آسان کی جائیں۔ ملاقات کے دوران ترجمان حکومت آزادکشمیر اور لارڈ میئر بریڈفورڈ کے مابین تحائف کا بھی تبادلہ ہوا۔قبل ازیں سٹی ہال بریڈ فورڈ آمد پر ترجمان حکومت آزادکشمیر پروفیسر تقدیس گیلانی کا لارڈ میئر بریڈفورڈ مارٹن لو و دیگر نے پرتپاک استقبال کیا۔ پروفیسر تقدیس گیلانی کو بریڈفورڈ کے لارڈ میئر نے پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔
رپورٹ: ضیاء سرور قریشی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں