0

پاک فوج اور الشفاء آئی ٹرسٹ کی جانب سے تراڑکھل کے مقام پر فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا


راولاکوٹ(بی بی سی) پاک فوج اور الشفاء آئی ٹرسٹ کی جانب سے تراڑکھل کے مقام پر فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹروں نے مریضوں کا چیک اپ کیا اور مفت ادویات تقسیم کیں۔ تراڑکھل کے مقام پر لگایا جانے والا کیمپ صبح آٹھ بجے شروع ہوا اور شام گئے تک جاری رہا۔فری آئی کیمپ میں مریضوں کی بڑی تعداد نے اپنا چیک اپ کروایا جہاں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے انتہائی ہمدردانہ طریقے سے اپنی خدمات پیش کیں۔مریضوں کو نظر کے لئے فری عینکیں فراہم کی گئیں اور آپریشن کے لئے کچھ مریضوں کو الشفاء آئی ہسپتال ریفر بھی کیا گیا۔اہل علاقہ نے پاک فوج اور الشفاء ٹرسٹ کی جانب سے فری آئی کیمپ لگانے کے اقدام کو بھر پور سراہا۔ موقع پر موجود لوگوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک آرمی ہر مشکل میں اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ جنگ ہو یا امن ہمیشہ پاک فوج کو اپنے درمیان پایاجس پر ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔
رپورٹ: ضیاء سرور قریشی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں