
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن فیصلے کےخلاف پی ٹی آئی کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا،عدالت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی اپیل خارج کردی ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 رکنی بنچ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تھی،پی ٹی آئی نے درخواست میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیرقانونی قرار دینے کی استدعا کی تھی،عدالت نے 11جنوری کو محفوظ کیاگیا تھا۔
0