
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کے گھر میں توڑ پھوڑ اور ملازموں پر تشدد کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ شیخ رشید احمد کو جس حالت میں گرفتار کیا گیا ہے اس بابت مزید کہنا تفتیش کو متاثر کرے گا۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہناتھاکہ شیخ رشید کے گھر پر بچے موجود نہیں تھے، شیشے توڑے گئے اور نہ ہی توڑ پھوڑ کی گئی ،ترجمان کاکہناتھا کہ شیخ رشید نے پولیس افسران سے بدسلوکی اور نازیبا زبان استعمال کی ، شیخ رشید کے کسی ملازم سے ناروا سلوک نہیں کیا گیا۔
0