
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹائم ٹریولنگ اگرچہ تاحال ایک مفروضے سے زیادہ کچھ نہیں اور اکثریت اس کے حقیقت ہونے پر یقین بھی نہیں رکھتی تاہم آئے دن مغربی دنیا سے کوئی نہ کوئی شخص وقت میں آگے یا پیچھے کی طرف سفر کرنے کا دعویٰ کرنے والا سامنے آتا رہتا ہے۔ ایسے ہی ایک اور شخص نے گزشتہ دنوں وقت میں آگے کی طرف 2858ءتک سفر کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ڈیلی سٹار کے مطابق اس شخص نے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ @darknesstimetravelپر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ وہ وقت میں آگے کی طرف سفر کرتے ہوئے 2858ءتک گیا ہے۔ اس نے دعویٰ کیا ہے کہ2023ءمیں انسان کو مریخ پر انسانی ہڈیاں ملیں گی۔
0