ہیٹی میں پولیس نے، جتھوں کے حملوں میں اپنے ساتھی پولیس اہلکاروں کے قتل کے خلاف احتجاج کی خاطر، وزیر اعظم ایرئیل ہنری کی نجی رہائش گاہ پر حملہ کر دیا۔حملے کے دوران ارجنٹائن سے لوٹنے والے وزیر اعظم ایرئیل ہنری ، پولیس کے بھاری احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے، کچھ عرصے کے لئے دارالحکومت کے پورٹ ۔او۔ پرنس ایئر پورٹ میں محصور ہو کر رہ گئے۔اطلاع کے مطابق پورٹ۔او۔پرنس ایئر پورٹ پر اسلحے کی آوازیں سنائی دیں اور عوام گھروں میں بند ہو گئے۔ملک میں جتھوں کے حملوں کی وجہ سے حالیہ ایک مہینے میں 10 سے زائد پولیس اہلکار اور ماہِ اپریل سے لے کر اب تک 500 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ علاوہ ازیں حملوں کی وجہ سے 3 ہزار سے زائد افراد اپنا گھربار چھوڑ چُکے ہیں۔واضح رہے کہ جولائی 2021 میں صدر ‘جووینل موئسے’ کے قتل، اسی سال اگست کے مہینے میں 2200 اموات اور بیسیوں مکانات کے انہدام کا سبب بننے والے 7،2 کی شدت کے زلزلے، بڑھتی ہوئی افراطِ زر، ہیضے کی وباء، اغوا اور دیگر پُر تشدد کاروائیوں کی وجہ سے ہیٹی میں معاشرتی عدم اطمینان میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہو چُکا ہے
0