0

کیا آپ دوران سفر ہوٹل روم کے سیف میں چیزیں بھول جاتے ہیں؟ بچنے کا انتہائی آسان طریقہ


ایمسٹرڈیم(مانیٹرنگ ڈیسک) عام طور پر لوگ سفر کے دوران ہوٹل میں قیام پذیر ہوتے ہیں تو اپنی قیمتی اشیاءہوٹل روم کی سیف میں رکھنے سے گریز کرتے ہیں کیونکہ اس طرح چیز وہیں بھول جانے کا امکان ہوتا ہے۔ اب ایک ایئرہوسٹس نے اس مسئلے کا ایسا حیران کن حل بتایا ہے کہ آپ کبھی بھی ہوٹل روم کی سیف میں کوئی چیز نہیں بھولیں گے۔میل آن لائن کے مطابق نیدرلینڈز کی فضائی کمپنی کے ایل ایم سے وابستہ ایستھر سٹورس نامی اس ایئرہوسٹس نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں بتایا ہے کہ آپ جب اپنے ہوٹل روم کی سیف میں اپنی کوئی قیمتی چیز رکھیں تو اپنے جوتے کا ایک پاﺅں بھی وہیں سیف میں رکھ دیں۔ اس کے بعد سوال ہی پیدا نہیں ہو سکتا کہ آپ اپنی اس چیز کو بھول کر ہوٹل روم چھوڑ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں