
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک لڑکے لڑکی کی ڈیٹنگ ایپلی کیشن کے ذریعے ملاقات ہوئی اور تین ماہ تک لڑکے نے اپنی ٹانگ کی معذوری کو لڑکی سے مخفی رکھا۔ دی مرر کے مطابق اس لڑکے کی ایک ٹانگ نقلی تھی اور تین ماہ تک اکٹھے رہنے کے باوجود لڑکی کو اس بات کا علم نہ ہو سکا۔ٹفنی نامی اس لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ ایک دراز قد، خوبصورت لڑکا تھا اور مجھے اس کی دراز قامتی ہی پسند تھی، مگر میں نہیں جانتی تھی کہ اس کی ایک ٹانگ ہی نقلی ہے۔ اس نے مجھ سے یہ بات اس لیے چھپائے رکھی کہ نجانے میرا ردعمل کیا ہو۔ اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں ٹفنی بتاتی ہے کہ وہ ہمیشہ ایسا لباس پہنتا تھا جس سے اس کی ٹانگیں نظر نہ آئیں۔
0