
اسلام آباد (بی بی سی) وفاقی وزیر اطلاعات اور ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی ایجنٹ جھوٹا مظلوم بننے کی کوشش کر رہا ہے، خود گھر چھپا بیٹھا ہے اور عوام سے کہتا ہے گھروں سے باہر نکلیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ معیشت کے قاتل اور عوام کے مجرم کو جیل بھیجنے کا وقت آ گیا، فارن ایجنٹ کا ہر جھوٹ بے نقاب ہو چکا ہے، اسے پتہ ہے گھر سے نکلا تو جھوٹ بولنے کی آزادی ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے معیشت کو آگ لگائی، مہنگائی میں اضافہ کیا، ان کو معیشت پر بات کرتے ہوئے کچھ تو شرم آنی چاہیے۔ مریم اورنگزیب نے استفسار کیا کہ عمران خان بتائیں 2018 میں ڈالر کا ریٹ کیا تھا۔ پٹرول، چینی، گیس اور بجلی کے نرخ کیا تھے۔ 90 روز میں کرپشن ختم کرنے اور 1 کروڑ نوکریاں دینے کے دعوے کیا ہوئے، 50 لاکھ گھر دینے کی بڑھکیں کیا ہوئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو اس وقت خوف کیوں نہ آیا جب بشری بی بی اور فرح گوگی ہر عہدہ رشوت لے کر بیچ رہی تھیں، خوف اس وقت آنا چاہیے تھا جب توشہ خانہ اور سرکاری عہدوں کی لوٹ سیللگی ہوئی تھی۔ آپ کو شوکت خانم ہسپتال کے 30 لاکھ ڈالر نجی کاروبار میں لگاتے ہوئے خوف نہ آیا۔
0