
ایڈنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) اپنی سگی بیٹی کو درندگی کا نشانہ بنا کر اس کی موت کا سبب بننے والے باپ کو محض 7سال قید ہونے پر لڑکی کی فیملی دل گرفتہ رہ گئی۔ میل آن لائن کے مطابق 60سالہ جوزف مک جین نامی اس درندہ صفت انسان نے اپنی 17سالہ بیٹی میگن ریڈ کو کئی سال تک ہوس کا نشانہ بنایا۔تین سال قبل اپنے باپ کے اس شیطانی سلوک سے تنگ آ کر میگن ریڈ نے سکاٹ لینڈ میں اپنے گھر کے قریب ایک درخت کے ساتھ پھندہ لے کر خودکشی کر لی تھی۔ پولیس نے جوزف کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں سے اسے صرف 7سال قید کی سزا سنائی گئی اور اب اسے اطلاع دے دی گئی ہے کہ 14فروری کو اس کی پیرول کی درخواست پر سماعت شروع ہونے جا رہی ہے۔
0