امریکی سینیئر حکام نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش کے ایک اہم سرغنہ بلا لالا سوڈانی اور تنظیم کے 10 کارندوں کو صومالیہ میں ایک آپریشن کے دوران ہلاک کر دیا گیا ہے۔دو سینئر امریکی عہدیداروں نے، جنہوں نے اپنا نام ظاہر نہیں کیا، پریس کو ایک آن لائن پریس کانفرس میں بتایا ہے کہ 2012 میں امریکی محکمہ خزانہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیے گئے سوڈانی کو پکڑنے کے لیے گزشتہ رات شمالی صومالیہ میں ایک “پہاڑی غار کمپلیکس” پر چھاپہ مارا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کے آپریشن کے دوران چھڑنے والی جھڑپ میں سوڈانی مارا گیا ، جبکہ آپریشن کے نتیجے میں کوئی شہری یا فوجی ہلاک نہیں ہوا، صرف ایک امریکی فوجی کو آپریشن کتے نے زخمی کر ڈالا۔مذکورہ آپریشن کی منصوبہ بندی میں کئی ماہ لگنے کی وضاحت کرنے والے حکام نے بتایا کہ صدر جو بائیڈن، جنہیں امریکی محکمہ دفاع نے گزشتہ ہفتے مطلع کیا تھا، نے بھی اس ہفتے کے آغازمیں آپریشن کی منظوری دے دی تھی۔حکام نے بتایا کہ سوڈانی “پہاڑی غار کمپلیکس” سے داعش خاص طور پر افریقہ اور افغانستان سمیت م دنیا بھر میں آپریشنل سرگرمیوں کے لیے مالی اور لاجسٹک ا مداد فراہم کرتا تھا۔حکام نے اس طرف توجہ مبذول کرائی ہے کہ سوڈانی، داعش میں شمولیت سے قبل ” طویل عرصے سے دہشت گردی میں ملوث رہا تھا” ۔ اور حکومت صومالیہ سمیت انسداد دہشت گردی کے معاملے میں امریکہ کے دیگر نمایاں اتحادیوں کو بھی اس کاروائی سے آگاہی کرائی گئی تھی۔
0