سیالکوٹ(بی بی سی)بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی ٹینس سے ریٹائرمنٹ پر ان کے شوہر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا ردعمل سامنے آگیا۔گزشتہ روز ثانیہ مرزا نے اپنے آخری گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن میں شرکت کی جس میں ثانیہ اور ان کے ساتھی روہن بوپنا کو مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں شکست ہوئی۔میچ کے اختتام پر گفتگو کے دوران ثانیہ مرزا کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور انہیں اس موقع پر روتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
0