0

ایران میں آذربائیجان کے سفارت خانے پر مسلح حملہ


ایران میں آذربائیجان کے سفارت خانے پر مسلح حملے میں سفارت خانے کا سکیورٹی افسر ہلاک ہو گیا ہے۔آذربائیجان وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق باکو کے مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 30 منٹ پر آذربائیجان کے تہران سفارت خانے پر مسلح حملہ کیا گیا ہے۔بیان کے مطابق کلاشنکوف سے مسلح حملہ آور کی فائرنگ سے سفارت خانے کا سکیورٹی افسر ہلاک ا ور 2 سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں