0

امریکہ: یوکرین کو ابرامز کی فراہمی میں کئی ماہ لگ جائیں گے


امریکہ وزارت دفاع ‘پینٹاگون’ نے کہا ہے کہ یوکرین کو ایم ون ابرامز ٹینکوں کی فراہمی میں کئی ماہ کا عرصہ لگے گا۔پینٹاگون کی نائب ترجمان سبرینا سنگھ نے کہا ہے کہ “امریکہ کے پاس ٹینکوں کا اضافی ذخیرہ موجود نہیں ہے۔ یوکرین کے لئے نئے ٹینک خریدے جائیں گے لہٰذا ایم ون ابرامز کی یوکرین کو ترسیل میں کئی مہینے لگ جائیں گے”۔سبرینا سنگھ نے کہا ہے کہ ٹینک یوکرین سکیورٹی امدادی فنڈ سے خریدے جائیں گے ۔ علاوہ ازیں ان ٹینکوں کے استعمال اور دیکھ بھال کے تربیتی مراحل کے تعین کے لئے بھی کاروائیاں جاری ہیں۔واضح رہے کہ امریکہ نے ، یوکرین کو ‘لیپرڈ 2’ ٹینکوں کی فراہمی کے معاملے میں، جرمنی کے اندیشے رفع کرنے کے لئے یوکرین کو ایم ون ابرامز ٹینک بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں