0

امریکہ نے ‘ویگنر’ کو بین الاقوامی جرائم پیشہ تنظیم اعلان کر دیا


امریکہ نے، روس کے کرائے کے فوجی گروپ، ‘ویگنر’ کو بین الاقوامی جرائم پیشہ تنظیم اعلان کر دیا ہے۔

امریکہ کی وزارت خزانہ اور وزارت خارجہ نے نئی پابندیوں کے فیصلوں کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ ان فیصلوں کے ساتھ بین الاقوامی جرائم پیشہ تنظیم ویگنر سے منسلک افراد اور تنظیموں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔امریکہ وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ شہریوں کو ہدف بنا نے یا پھر شریکِ جُرم ہونے کی وجہ سے ویگنر پر اضافی پابندیاں لاگو کر دی گئی ہیں۔محاذ پر فوجی بھیجنے کے لئے ویگنر گروپ کے زیرِ استعمال ‘گرین لائٹ ماسکو فضائی کمپنی’ کو بھی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔خاص طور پر برّاعظم افریقہ میں ویگنر گروپ کو مقبول بنانے کی کوششوں میں مصروف تنظیمیں بھی فہرست میں شامل ہیں۔’افریقہ پولیٹولوجی’ نامی سیاسی تھنک ٹینک گروپ کو خاص طور پر مغربی ممالک کو افریقہ سے نکالنے کے لئے حکمت علمیاں اور میکانزم تیار کرنے کی وجہ سے پابندیوں کی فہرست میں داخل کیا گیا ہے۔امریکہ کی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے کہا ہے کہ یہ پابندیاں، روس کی جنگی مشین کے ساتھ، تعاون کا سدّباب کریں گی۔واضح رہے کہ ویگنر کو یوکرین جنگ میں روس کی مدد کرنے کا قصوروار ٹھہرایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں