7 جنوری کو متحدہ امریکہ ی ریاست ٹینیسی میں پولیس تشدد کے بعد شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج لیے جانے والے افریقہ نژاد ٹائر نکولز پر تشدد سے متعلق فوٹیج کو نشر کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے تو پُرتشدد ویڈیو کے حوالے سے پرامن رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔میمفس پولیس چیف کرییلین ڈیوس کا کہنا ہے کہ نکولس کی گرفتاری کی فوٹیج جلد ہی جاری کی جا سکتی ہے، تا ہم میں خبردار کرتا ہوں کہ پرتشدد مناظر کے پیش نظر “شہریوں کو اشتعال میں آتے ہوئے تشدد کا سہارا نہیں لینا چاہیے”۔ان کا کہنا تھا کہ رواں ماہ کے اوائل میں نوجوان کی گرفتاری کے عمل میں ملوث پولیس کا رویہ “صرف پیشہ ور ناکامی ہی نہیں بلکہ ایک قابل نفرت ، لاپرواہ اور غیر انسانی فعل ہے، شفافیت کے اصولوں کے مطابق آئندہ کے ایام میں جب ہم اس کی ریکارڈنگ جاری کریں گے تو آپ بذات خود مشاہدہ کر سکیں گے۔”29 سالہ ٹائر نکولس، جو میمفس میں فیڈکس شپنگ فرم میں ڈرائیور ی کرتا تھا ، کو 7 جنوری کو میمفس پولیس نے “لاپرواہی سے گاڑی چلانے ” کے جواز میں روکا تھا۔ گرفتاری دینے میں مزاحمت کرنے والے نوجوان کو 5 پولیس اہلکاروں نے بُرے طریقے سے زدوکوب کیا تھا۔شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج لیا جانے والا مقتول تین دن بعد اللہ کو پیارا ہو گیا تھا۔فوٹیج کے نشر کیے جانے کے بعد نکولز کی موت کے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ دائر کیے جانے کی توقع کی جاتی ہے۔
0