ترکیہ کی طرف سے آذربائیجان کے تہران سفارت خانے پر حملے کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ترکیہ وزارت خارجہ کے مذّمتی بیان کے بعد صدارتی دفتر محکمہ اطلاعات کے سربراہ فخر الدین آلتون نے بھی سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں حملے کی مذمت کی ہے۔حزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے بھی “ہم برادر ملک آذربائیجان کے تہران سفارت خانے پر حملے کی شدت سے مذمت کرتے ہیں” کے الفاظ سے حملے کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔روس وزارت خارجہ نے سفارت خانے پر مسلح حملے کے بعد تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔ترک حکومتوں کی کمیٹی کے سیکرٹری جنرل ‘کوبانچ بیگ عمر علییف’ نے بھی مذّمتی پیغام میں کہا ہے کہ “ہم ایرانی حکام کو اس پُر تشدد حملے کی جامع تحقیق کروانے اور حملے کے ذمہ داروں کو عدالت کے کٹہرے میں لانے کی دعوت دیتے ہیں”۔واضح رہے آج صبح کے وقت ایران کے دارالحکومت تہران میں آذربائیجان کے سفارت خانے پر مسلح حملہ کیا گیا۔کلاشنکوف سے مسلح حملہ آور کی فائرنگ کے نتیجے میں سفارت خانے کا سکیورٹی شیف ہلاک اور 2 سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔
0