سماہنی : ایل او سی سماہنی برنالہ اور بھمبر کے بھی مختلف دوردرازعلاقوں میں پاک آرمی کے ڈاکٹرزنے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا مفت طبی معائنہ اور مفت ادویات فراہم کیں۔پاک آرمی کے افسران نے کہاکہ کمانڈر فور اے بریگیڈ کی خصوصی ہدایت کے پیش نظر سول آبادی کی تعلیم و صحت کے لئےپاک آرمی کاوش کررہی ہے۔فسٹ ایڈ،ہنگامی صورتحال میں عوامی ٹریینگ،الرجی و دیگر امراض کے خاتمہ،تعلیمی اداروں میں سٹیشنری اور طلباء کی دیگرضروریات کو مدنظررکھاجارہایے۔
0