0

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ریجنل ڈائریکٹر آزادکشمیر ڈاکٹر عبدالعزیز قریشی

بھمبر(بی بی سی)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ریجنل ڈائریکٹر آزادکشمیر ڈاکٹر عبدالعزیز قریشی نے بھمبر ڈی ایچ کیوہسپتال میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے زیر انتظام نشوونما سنٹر کا دورہ دفتری اجلاس کی صدارت کی مستحقین اور سائلین سے ملاقات کی،دفتری کاکردگی کا جائزہ لیا،اس سے قبل کھلی کچہری میں ریجنل ڈائریکٹرنے براہ راست سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی احکامات دیئے،انہوں نے کہاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی شفافیت کو برقرار رکھنے جملہ سٹاف تینوں تحصیلوں اور ضلعی ہیڈکوارٹربھمبر میں پیشہ وارانہ فرائض جاری رکھے۔جدید ودور کے تقاضوں کے مطابق ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال،نادرا ،بنک،ریٹیلرزسے روابط کومضبوط رکھیں،مستحق کا حق ان کی دہلیز پر پہنچانا اولین ترجیح ہے ڈویژنل ڈائریکٹر بے نظیر انکم پروگرام سپورٹ راجہ غضنفر علی،ڈی ڈی اظہرمیر،ڈی ڈی ریاست علی ثاقب،ڈی آئی اوعدنان مختار کے ہمراہ سٹاف اور سائلین سے براہ راست ملاقات کی،ڈپٹی ڈائریکٹربےنظیرانکم سپورٹ پروگرام بھمبر راجہ محمد اشتیاق نےبریفنگ کے دوران نشوونماسنٹر کی کارکردگی رپورٹ پیش کی،سنٹرانچارج نے بریفنگ دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں