بھمبر : ڈپٹی کمشنر مرزا ارشد محمود جرال کے احکامات پر تحصیلدار بھمبر نے محکمہ پبلک ہیلتھ کی طرف سے واٹر سپلائی لائن کی مرمتی کے حوالے سے جاری کام کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے صورتحال کی مانیٹرنگ اوررپورٹ ڈپٹی کمشنر بھمبر کو پیش کی ،تین روز کے لیے محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے شہر کی حدود میں واٹر سپلائی لائنز کی مرمتی کا عمل جاری تھا جس سے صارفین کو وقتی طور پر پانی کی دستیابی میسر نہ تھی تحصیلدار بھمبر قیصر محمود شمس نے محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران اور اہلکاران سے گفتگو میں کہا کہ جلد از جلد مرمتی کا سلسلہ مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو پانی کی دستیابی ممکن ہو سکے۔
0