0

تحصیلدار بھمبرقیصرمحمودشمس نے پٹوار حلقہ دعورہ کے مقام

بھمبر (بی بی سی) تحصیلدار بھمبرقیصرمحمودشمس نے پٹوار حلقہ دعورہ کے مقام پر وراثتی انتقالات کی تصدیق کے سلسلہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں مقامی افراد کی طرف سے وراثتی انتقالات کے شجرے, ورثاء کی تصدیق کرائی گئی,موقع پر ہی وراثتی انتقالات کر دیے گئے تحصیلدار بھمبر نے کہا کہ یہ سلسلہ تحصیل بھر کے تمام پٹوار حلقوں میں جاری رہے گا ڈپٹی کمشنر مرزا ارشد محمود جرال،ایس ڈی ایم محمد عیص بیگ کی خصوصی ہدایت کے پیش نظر محکمہ مال کا عملہ شہریوں کے لیے آسانی پیدا کر رہا ہے کھلی کچہری کے اس انعقاد کو اہل علاقہ کی طرف سے سراہا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں