0

ہم آذربائیجان کے شانہ بشانہ ہیں، صدر رجب طیب ایردوان


صدر رجب طیب ایردوان نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ آذربائیجان کے ساتھ کھڑا ہے، ” تہران میں آذربائیجان کے سفارت خانے پر ہونے والے گھناؤنے حملے کہ جس میں ایک سیکورٹی چیف شہید ہو گیا ہے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔”ترک صدر نے آذربائیجان کے تہران میں سفارتخانے پر حملے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اس حملے کی مذمت کرتا ہوں۔ایردوان نے مزید کہا کہ ” آذربائیجان کے سفارت خانے پر ہونے والے گھناؤنے حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں جس میں ایک سکیورٹی چیف شہید ہو گیا تھا۔ میں اپنے آذربائیجانی بھائیوں سے تعزیت کرتا ہوں اور اپنے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔ ترکیہ اپنے عزیز دوست اور بھائی آذربائیجان کے ساتھ کھڑا ہے۔”یاد رہے کہ آذربائیجان کے تہران سفارت خانے پر آج صبح مسلح حملہ کیا گیا تھا، حملہ آور نے کلاشنکوف خودکار ہتھیار سے فائرنگ کرکے سفارت خانے کے سیکیورٹی چیف کو ہلاک اور 2 سیکیورٹی گارڈز کو زخمی کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں