ڈنمارک میں قرآن مجید کو نشانہ بنانے کی کاروائی کی اجازت دینے سے متعلق ڈنمارک کے سفیر کو ترک دفتر ِ خارجہ میں طلب کیا گیا۔وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس بات کا علم ہوا ہے کہ ڈنمارک میں آج قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دی گئی ہے۔جس کے جواز میں ڈنمارک کے انقرہ میں تعنیات سفیر کو دفترِ خارجہ طلب کیے جانے کی وضاحت کرنے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ “سفیر کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ ہم کھلم کھلا نفرت انگیز جرم کی حیثیت رکھنے والی اس اشتعال انگیز کاروائی کے اجازت نامے کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اور ڈنمارک کا یہ موقف ناقابل قبول ہے۔ ہم توقع کرتے تھے کہ ڈینش ادارے اس نازیبا حرکت کی اجازت نہیں دیں گے۔
217